ETV Bharat / state

ادھمپور: یومِ سبز انقلاب کے موقع پر شجرکاری

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:45 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں آج طارق شاہ کی صدارت میں غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' کے ممبروں نے ریلوے انتظامیہ کے تعاون سے یوم سبز انقلاب کے موقع پر ریلوے اسٹیشن ادھمپور میں شجرکاری کی۔

Tree planting on the occasion of Green Revolution Day
ادھمپور: یوم سبز انقلاب کے موقع پر شجرکاری

اس موقع پر بولتے ہوئے 'جیو اور جینے دو' تنظیم کے صدر طارق شاہ نے کہا کہ 'ہماری تنظیم گذشتہ کئی سالوں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بہت سی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس تنظیم نے اس سے قبل یوم ماحولیات کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر پودے بھی لگائے ہیں۔ آج بھی تنظیم پودے لگانے کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اس وقت ہم ماحولیاتی بہت سے مسائل سے نبردآزما ہیں جس کا حل درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کے ساتھ انسانوں کے ذریعہ کی گئی چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہم سانحے کی طرح دوچار ہیں۔ در حقیقت سڑکوں کی تعمیر کے لیے درختوں کو کاٹنا پڑا ہے۔ پورا ماحول بدل رہا ہے۔ پوری دنیا میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر موجود جگل کشور شرما، سندیپ بھارتی، پپندر سنگھ نے حصہ لیا اور تنظیم کے ذریعہ ہو رہے کاموں کی تعریف بھی کی۔ طارق شاہ نے ریلوے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.