آج سات برسوں بعد دہلی گینگ ریپ کی متاثرہ کو انصاف ملا ہے۔ مجرمین کو آج تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ عدالت کے اس فیصلے سے پورے بھارت کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
ادھم پور میں ایک خاندان ایسا ہے جس نے دسمبر 2012 میں نربھیا کے ساتھ ہوئے حادثے کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ جس دن نربھیا کے مجرمین کو سزا ہوگی ان کے خاندان کے لوگ نربھیا کی روح کے سکون کے لیے یگیہ اور ہون کریں گے۔
ادھم پور میں دفعہ 144 نافظ ہونے کی وجہ سے محض اسی خاندان کے ارکان کی موجودگی میں یگیہ کیا گیا۔ خاندان کے لوگوں نے بھارت کی ہر بیٹی کے لیے یہ دعا کی کہ وہ پورے عالم میں اپنا سر اٹھا کر چل سکیں۔
خاندان کے لوگوں نے کہا کہ انہیں ملک کی عدالت پر بھروسہ تھا لیکن کہیں نہ کہیں سزا میں دیری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگا۔