ETV Bharat / state

ٹکری میں منی بس پلٹنے سے 11 افراد زخمی - ٹکری چوکی

گذشتہ رات ڈوڈہ سے جموں جارہی تیز رفتار منی بس ادھمپور کے ٹکری علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک دیڑھ سالہ بچہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

Minibus overturned in Tikri on NHW-44 11 injured including one and a half year old child
ٹکری میں منی بس پلٹنے سے 11 افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 10:08 AM IST

حادثے کے فورا بعد پولیس ٹیم کے ساتھ ہی ٹکری چوکی کے انچارج موقع پر پہنچے، اور زخمیوں کو ٹکری ہسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ سے جموں جارہی منی بس 06-اے 2692 اتوار کی رات 8 بجے ٹکری چوکی کے سلورا علاقے میں بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سڑک پر پلٹ گئی۔شور سن کر پاس کے لوگ جمع ہوگئے، اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مدد کے لیے رکے۔اسی دوران اطلاع موصل ہونے پر ٹکری پولیس موقع پر پہنچی، اور زخمیوں کو ٹکری پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ٹکری میں منی بس پلٹنے سے 11 افراد زخمی

پولیس نے معاملہ درج کرکے منی بس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، منی بس میں تقریبا 25 افراد سوار تھے۔

وہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی، مسافروں نے اسے گاڑی چلانے سے منع بھی کیا، لیکن ڈرائیور نے ان کی بات نہیں سنی، اور یہ حادثہ ہوگیا، وہیں پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.