نکاح کی روایت شام پانچ شروع ہوئی سات بجے تک جاری ۔پہلے اجتماعی شادی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ کربلا گراؤنڈ پہنچے۔
نکاح کے بعد شہر کے مفتی سمیت وہاں پر موجود لوگوں نے دلہا اور دلہن کو نئی زندگی کے لیے خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ مہمانوں نے اس تقریب کی تعریف کی۔
برادری کے حاجی نظام الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برادری میں امیری اور غریبی کے فرق کو ختم کرنے کے لیے اسے شادی کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس شادی میں نکاح کی رسم شہر کے مفتی ذاکر نعمانی اور مفتی امجد حمید اور دیگر 8 مفتی حضرات کی جانب سے ادا کی گئی۔
انہوں نے بتایا کی خطبے کے بعد دولہا اور دلہن کو خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر برادری کی جانب سے ایک فیصلہ یہ بھی لیا گیا ہے کہ برابری کی تمام ذمہ دار لوگ برادری کے ہر گھر پر جائیں گے اور تعلیم کے لیے مہم شروع کریں گے۔