ETV Bharat / state

اننت ناگ کے مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کی شکایت - ورکرس یونین

جموں اینڈ کشمیر ورکرس یونین دچھنی پورہ کی جانب سے اننت ناگ میں ایک معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یونین کے صدر عاشق حسین نے اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اننت ناگ کے مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کی شکایت

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 7:39 PM IST

ورکرس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے عاشق حسین نے کہا کہ اسسٹنٹ لیبر کمشنر اننت ناگ کو دیگر محکموں کا کام کاج بھی سونپا گیا ہے جس کی وجہ سے مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

اننت ناگ کے مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کی شکایت

انہوں نے کہا کہ ماہانہ اجرت پانے کے لئے مزدوروں کو متعلقہ محکمہ کے دفتر کے چکر کاٹ کر واپس لوٹنا پڑتا ہے جس کے سبب یہ غریب طبقہ مالی مشکلات کا شکار ہورہا ہے۔

عاشق حسین نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے مزدوروں کو لیبر کارڈ اجراء کرنے کے لئے آن لائن نظام قائم کیا ہے لیکن اس کے باوجود اننت ناگ میں غریب مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے اعلی حکام سے گزارش کی کہ اننت ناگ میں مستقل طور پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو تعینات کیا جائے تاکہ مزدور وقت پر سرکاری اسکیموں کا استفادہ حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.