حیدرآباد کے ضیاء گوڑا منڈی میں ملک بھر سے لوگ جانور فروخت کرنے کے لیے آتے ہیں۔
حیدرآباد شہر کی تاریخی ضیاء گوڑا منڈی ہشتم نظام میرا عثمان علی خان بہادر نے اس منڈی کو قائم کیاتھا، یہ بکرا منڈی 8 ایکڑ زمین پر محیط ہے ۔
اس منڈی میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے تاجر بکروں کی تجارت کے لیے آتے ہیں۔
حیدرآباد میں بکروں کی قیمت معمول پر ہے گذشتہ برس کے مقابلے اس برس قیمتوں میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے - موسم برسات کی وجہ سے بکرے منڈی میں تاخیر سے پہنچے ہیں - تاجر کو خریداروں کا انتظار ہے۔