ETV Bharat / state

ہاتھوں سے محروم لیکن کمپیوٹر کے ماہر ذاکر پاشا کا تلنگانہ کی نئی حکومت سے اپیل - ذاکر پاشا انتہائی ذہین ہیں

Handicap Zakir Pasha دونوں ہاتھوں سے محروم ذاکر پاشا سب کیلئے بہترین مثال ہیں۔ ذاکر پاشا ریاست تلنگانہ کے ضلع کمرم بھیم دو آصف آباد کے کاغذ نگر منڈل سے تعلق ہیں۔ وہ دونوں ہاتھوں سے محروم ضرور ہیں لیکن یہ محرومی ان کے لئے کبھی کسی محتاجی کا سبب نہیں بن سکی۔ ان کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے اور جہد مسلسل کی ایک بہترین مثال ہے۔

Handicap Zakir pasha looking for a job
ہاتھوں سے محروم لیکن کمپیوٹر کے ماہر ذاکر پاشا کا تلنگانہ کی نئی حکومت سے اپیل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 4:17 PM IST

ہاتھوں سے محروم لیکن کمپیوٹر کے ماہر ذاکر پاشا کا تلنگانہ کی نئی حکومت سے اپیل

حیدرآباد: دو ہاتھوں سے محروم 27 سالہ پوسٹ گریجویٹ ذاکر پاشا چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سرکاری نوکری کی توقع کر رہے ہیں۔ وہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں مگر محتاج نہیں بلکہ ہر فن مولا ہیں۔ وہ بغیر ہاتھوں کے سب کچھ کرسکتے ہیں۔ زندگی جینے کے ساتھ ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔ وہ ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن کمپیوٹر کے ماہر ہیں، وہ آرٹسٹ بھی ہیں، ان کو اسکوٹی بھی چلانا آتا ہے۔

دونوں ہاتھوں سے محروم ذاکر پاشا سب کیلئے بہترین مثال ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع کمرم بھیم دو آصف آباد کے کاغذ نگر منڈل سے تعلق ہے۔ ساکن ذاکر پاشا ولد شیخ بابا دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں۔ لیکن یہ معذوری ان کے لئے کبھی کسی محتاجی کا سبب نہیں بن سکی۔ ان کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے اور جہد مسلسل کی ایک بہترین مثال ہے۔

ذاکر پاشا اپنے کام خود اپنے دونوں پیروں کی مدد سے کرتے ہیں۔ محرومی کبھی بھی ان کی تعلیم اور روز مرہ کے معمولات میں حائل نہیں ہوئی۔ ذاکر پاشا پیدائشی طورپر دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں۔ وہ پیروں سے خوبصورت تحریر لکھتے ہیں، ان کا خط بھی بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ڈرائنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

ذاکر پاشا انتہائی ذہین ہیں، ابتدائی تعلیم بال ودیا مندر ہائی اسکول کاغذ نگر سے حاصل کی۔ انہوں نے ایس ایس سی میں درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔ انٹر میڈیٹ ایم ای سی گروپ میں وویکا نندا جونیر کالج سے 88 فیصد نشانات کے ساتھ مکمل کیا۔ ذاکر پاشا نے حصول تعلیم کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے کافی محنت و مشقت کی ہے۔

ان کے والد آٹو ڈرائیور ہیں اور یہ خاندان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہا ہے۔ ذاکر پاشا نے کبھی بھی اپنی محرومی کا رونا نہیں رویا، بلکہ اپنی محنت و مشقت سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے وسندرا ڈگری کالج کاغذ نگر سے امتیازی نمبرات کے ساتھ گریجویشن کی تکمیل کی۔ بعد ازاں آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی سے امتیازی نمبرات کے ساتھ ایم کام کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ذاکر پاشا کو خاکے بنانے کا بھی شوق ہے۔ ذاکر پاشا پیروں سے لکھنے کے علاوہ ٹائپنگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے سافٹ ٹیک انسٹی ٹیوٹ کاغذ نگر سے پی جی ڈی سی اے کورس کی بھی تکمیل کی ہے۔ ذاکر پاشا نے سال 2019 میں پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کی۔ وہ اب مناسب اور موزوں ملازمت کی تلاش میں کلیکٹر آفس کا چکر کاٹ رہے ہیں۔ کانگریس کے نو منتخب چیف منسٹر سے توقع کرتے ہیں کہ انہیں وہ نوکری فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.