ETV Bharat / state

KCR On Hate Politics نوجوانوں کو نفرت کی سیاست سے دور اور لاتعلق رہنا چاہئے، کی سی آر

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ بھارت رواداری والا ملک ہے لیکن بعض افراد خود غرضی کے لیے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ KCR On Hate Politics

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 8:08 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ بھارت رواداری والا ملک ہے لیکن بعض افراد خود غرضی کے لیے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس ملک میں نفرت کو نہ پھیلایا جائے۔ KCR On Hate Politics

نوجوانوں کو نفرت کی سیاست سے دور اور لاتعلق رہنا چاہئے۔انہوں نے ضلع ورنگل میں ایک میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم اور رواداری کا ملک ہے۔ ایک ایسا ملک جو ضروری حالات میں قربانی دینے کے لیے تیار ہو۔ محبت کے ساتھ چلنے والے اس ملک میں بعض اشرار اپنے خود غرض اور مذموم مقاصد کے لیے نفرت کے زہریلے بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں۔ایسی حرکت معاشرہ کے لئے بہتر نہیں ہے۔مسٹرراو نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ ضعیف ہورہے ہیں،ان کی عمر کے 68سال پورے ہوگئے ہیں لیکن مستقبل اورہندوستان نوجوانوں کاہے۔ طالب علموں اور نوجوانوں کی حیثیت سے آپ کا فرض ہے کہ اس ملک کو ایک عظیم ملک بنائیں۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ تلنگانہ کئی شعبوں میں ملک میں پہلا مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز نے تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کیلئے ایک بھی میڈیکل کالج نہیں دیا گیا۔ میڈیکل کی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ریاست میں طبی تعلیم کے لیے کافی نشستیں ہیں۔ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا۔ 2004 سے پہلے میڈیکل کی صرف 2080 سیٹیں تھیں۔ اب ریاست میں 6,700 سیٹیں ہیں۔ وزیراعلی نے ایک بار پھر مرکزی وزراء کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ مرکزی وزرا تلنگانہ پر نکتہ چینی کررہے ہیں تو دوسری طرف تلنگانہ کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں مظاہرہ پر مرکزی اداروں سے ایوارڈس حاصل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست عوام کے تعاون سے تحریک چلا کر حاصل کی گئی۔ تلنگانہ کئی شعبوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ مرکزی وزراء ۔ تلنگانہ کی جی ایس ڈی پی زیادہ ہے۔ صفائی اور سرسبزی وشادابی کے ساتھ ساتھ ہم کئی شعبوں میں آگے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تمام طبقات کی امنگوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں بھی تلنگانہ نے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ سال 2014 سے پہلے تلنگانہ میں صرف پانچ میڈیکل کالجس تھے۔ ہم نے 12 نئے کالجوں کی منظوری دی۔ مرکز نے میڈیکل کالجوں کی منظوری میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ریاستی حکومت نے 33 اضلاع میں میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے۔

بہت جلد تمام کالجس شروع ہو جائیں گے۔ وزیرصحت ہریش راؤ کی قیادت میں یہ ممکن ہوا۔ 2014 سے پہلے میڈیکل کی 2800 سیٹیں تھیں۔ اب میڈیکل کی 6500 سیٹیں ہیں۔ میڈیکلل پی جی کی سیٹیں 1150 تھیں یہ تعداد بڑھ کر 2500 ہو گئی ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بہت ترقی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana ST Reservation تلنگانہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ایس ٹی ریزرویشن بڑھایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.