شرمیلا نے تاحال اپنی پارٹی کے جھنڈے کو حتمی شکل نہیں دی ہے تاہم بتایاجاتا ہے کہ وہ اس جھنڈے میں نیلارنگ کا استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
یہ رنگ جھنڈے میں 80 فیصد رہے گا اور بقیہ 20 فیصدجھنڈے کا رنگ ہرا رہے گا۔ وہ اس جھنڈے کے درمیانی حصہ میں اپنے والد کا پورٹریٹ بھی لگانا چاہتی ہیں۔
سمجھاجاتا ہے کہ شرمیلا شہر حیدرآباد کے فلم نگر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنی نئی پارٹی کااعلان کرنے والی ہیں۔
متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کی جانب سے تلنگانہ میں علاقائی جماعت کے آغاز کی اطلاعات کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے۔
انہوں نے اس تیلگو ریاست میں راجنا راجیم (راج شیکھرریڈی کی حکمرانی)کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ شرمیلا کا ماننا ہے کہ ریاست میں فی الحال راجنا راج نہیں ہے۔
ریاست میں اس راج کو لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے وہ آئی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ راجنا راج دوبارہ لایاجائے اور انہیں یقین ہے کہ یہ ان ہی سے ممکن ہوگا۔
شرمیلا آندھراپردیش کے موجودہ وزیراعلی و وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں 2023 میں ہونے والے 119 رکنی اسمبلی کے انتخابات سے پہلے شرمیلا اس ریاست کی سیاست میں قدم جمانا چاہتی ہیں۔ ان کے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی تلنگانہ کے لئے کوئی اجنبی شخصیت نہیں ہیں جو متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی تھے۔ وہ ایک کرشماتی رہنما تھے جنہوں نے ریاست میں کانگریس کو نہ صرف مستحکم موقف دلایا تھا بلکہ دو مرتبہ اقتدار دلانے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' وائی ایس شرمیلا
تلنگانہ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی سے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ شرمیلا کے سیاسی منصوبوں سے بھی ریاست کی سیاست میں ہلچل پیداہوئی ہے کیونکہ پہلی مرتبہ شرمیلا کی سیاسی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔
یواین آئی