ETV Bharat / state

تلنگانہ کی گورنر کی محافظ، خاتون گارڈس

سفاری میں ملبوس خاتون گارڈس، تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کی سکیورٹی پر مامورکی گئی ہیں۔ شہر اور اضلاع کے دورے کے دوران یہ گارڈس ان کی محافظ ہیں۔انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ سے ان کا تعلق ہے۔

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن
تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن
author img

By

Published : Dec 14, 2019, 3:00 PM IST

انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ وزیراعلی اور گورنر کو سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔گورنر کی سکیورٹی کے لئے درکار خاتون اسٹاف کو ذہن میں رکھتے ہوئے انٹلی جنس سکیورٹی ونگ کے عہدیداروں نے پولیس کے محکمہ سے اس خاص مقصد کے لئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

انٹلی جنس سکیورٹی ونگ میں ان خاتون سکیورٹی اہلکاروں کو مقرر کرنے کے لئے رہنمایانہ خطوط وہی ہیں جن پر محکمہ کے مرد ملازمین کے سلسلہ میں عمل کیاجاتا ہے۔

جہاں تک ان خاتون محافظوں کو تربیت کا تعلق ہے،انٹلی جنس سکیورٹی ونگ کی ان خاتون محافظوں کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ان کو یہ سکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہجوم پر قابو پایاجائے۔کس طرح ہنگامی صورتحال میں تحفظ کیاجائے، غیر سماجی عناصر کی پہچان کس طرح کی جائے۔اہم شخصیات کے دورہ کے موقع پر ان کی سرگرمیاں کیاں ہونی چاہئے، اس کی بھی ان کو تربیت دی گئی ہے۔

شفٹ کی بنیاد پرگورنر کو سکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انٹلی جنس سکورٹی ونگ کی ایک سینئر عہدیدار ان کی سکورٹی پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔گورنر کے اضلاع کے دورے، شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر ان کی روانگی، عوام سے ملاقات کے موقع پر سفاری میں ملبوس یہی سکیورٹی اہلکار ہجوم پر کنٹرول اور سکیورٹی کے دیگر انتظامات انجام دے رہی ہیں۔

سفاری پہنی خاتون سکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سادہ لباس میں بھی سکیورٹی اہلکار موجود ہوتی ہیں جو ہجوم میں گھل مل جاتی ہیں اور مناسب اقدامات کرتے ہوئے سکیورٹی پرنظر رکھتی ہیں۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.