ETV Bharat / state

حیدرآباد میں "دیشا" طرز کا ایک اور واقعہ

حیدرآباد کے نواحی علاقہ رنگا ریڈی میں "دیشا" واقعے کی طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ایک تیس سالہ خاتون کی عصمت ریزی کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔

woman murdered at thangadapally in rangareddy
حیدرآباد میں "دیشا" طرز کا ایک اور واقعہ
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 12:40 PM IST

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح مقامی افراد نے تھنگاڈا پلی گاؤں میں واقع ایک پل کے نیچے نامعلوم خاتون کی لاش دیکھ کر پولیس کو اس کی خبر دی۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے نیم برہنہ پائے جانے اور سر پر بھاری پتھر کے زخم کے نشانات ملنے پر پولیس اس معاملے کو عصمت ریزی و قتل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

خاتون کی لاش یا آس پاس سے کسی قسم کے زیور یا دیگر سامان نہ ملنے سے پولیس کو شناخت کےلیے دشواریوں کا سامنا ہے لیکن پولیس اس حدود میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس دوران چیوڑلہ ڈی ایس پی رویندر ریڈی نے مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے متعلق معلومات حاصل کی۔ انہوں نے تحقیقاتی عہدیداروں کو تحقیقات میں تیزی لانے اور قصور واروں کو جلد جلد از گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال نومبر میں حیدرآباد سے متصل شمس آباد میں ایک خاتون ویڑنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی و قتل کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر ملک کے عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ریاستی پولیس نے متحرک ہوکر خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعات کا سدباب کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان چار ماہ کے دوران ایسے کئی واقعات پیش آئے جن سے خواتین کے تحفظ کے تئیں پولیس کی سنجیدگی و چوکس پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.