اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں تعاون کرنے کی تمام مذہبی رہنماؤں سے درخواست کی۔ وزیر اعلی نے کورونا پر قابو پانے کےلیے اجتماعی عبادات سے گریز کرنے کی عوام سے اپیل کرنے کی مذہبی رہنماؤں سے گزارش کی جس پر علماء نے انہیں بھرپور تعاون کا تیقن دیتے ہوئے ریاست کے ائمہ سے جمعہ کی نماز کو مختصر کرنے اور تقریر سے اجتناب کرتے ہوئے صرف خطبہ اور نماز کی ادائیگی کی اپیل کی۔
علماء نے شب معراج کے موقع پر بھی مساجد میں اجتماعی عبادات سے پرہیز کرتے ہوئے مکانات میں انفرادی عبادت کرنے کی تاکید کی تاکہ اسلام کے متعلق ہم وطنوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔ علماء نے کہا کہ اسلام رحمت والا مذہب ہے جو عوام کو مصیبت میں نہیں ڈالتا۔