تلنگانہ کے وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے کہا ڈبل بیڈ روم مکانات کےلیے غریب عوام درمیانی آدمیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ کئی افراد کے جعلی کاغذات تیار کرکے غریب عوام کو دھوکہ دینے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے پولیس کاروائی کی ستائش کی جنہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرنے والوں کو حراست میں لیا۔ Double Bedroom Houses Fake Documents Issue
حکومت شفافیت کے ساتھ غریب عوام کی شناخت کرکے ڈبل بیڈرومس حوالے کررہی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بھی غیرقانونی طریقہ سے ڈبل بیڈرومس حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے دوہرے نقصان کا خطرہ ہے بلکہ ایسے درمیانی افراد رقم کےلیے رجوع ہوں تو فوری پولیس کو مطلع کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو بھی اس تعلق سے نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے پھر ایک بار جعل سازوں کو انتباہ دیا کہ سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ Minster on Double Bed Room Houses
یہ بھی پڑھیں: Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں خصوصی مہم میں چالیس بدمعاش گرفتار