ETV Bharat / state

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، ویڈیو وائرل - حیدرآباد کے لنگرحوض

حیدرآباد میں ایک سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان تینوں کا تعلق مہاراشٹرا سے تھا۔ یہ لوگ حیدرآباد کے لنگرحوض علاقہ میں مقیم تھے۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 5:10 PM IST

تلنگانہ کے حیدرآباد میں موٹر سیکل پر جارہے تین افراد ریڈیمیکس گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے تین افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک بریک لگنے کے بعد پیچھے سے آرہی ریڈیمیکس گاڑی نے تینوں کو رونڈ ڈالا۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، ویڈیو وائرل

پولیس فوری طور پر حادثہ کے مقام پر پہنچ گئی اور تینوں کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں افراد شاستری پورم میں ایک نجی تقریب میں شرکت کرکے لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کی شناخت قمرالدین، ببلو اور جمیل کی حیثیت سے کی گئی۔ یہ تینوں حیدرآباد کے لنگرحوض علاقہ میں مقیم تھے اور سبزی فروخت کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: تاجر کے اغوا کی واردات

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا تاہم تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔ پولیس نے لوگوں کو گاڑی چلاتے وقت چوکس رہنے اور بغیر ہیلمٹ سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ٹرافک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی بھی تلقین کی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.