ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا - حیدرآباد کی خبریں

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی (کشن ریڈی) نے اعلان کیا ہے کہ ایک مہینے میں حیدرآباد میں ویکسینیشن ٹیسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم کیئرزفنڈز کے تحت ویکسین ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:44 PM IST

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ دنیا میں ویکسین کے دارالحکومت کے طور پر ابھرےحیدرآباد شہر میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ پی ایم کیئرز فنڈز کے تحت یہ ویکسین ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

کشن ریڈی نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف دو ویکسین ٹیسٹنگ مراکز ہیں۔ حیدرآباد میں تیسرا مرکز قائم کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد فارما اور تحقیقی اداروں کا ایک مرکز ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعظم کو یہ موقع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کشن ریڈی کے مطابق ، ویکسین کی جانچ میں تقریبا 30-50 دن ضائع ہونے کی وجہ سے ویکسین کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد میں ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کا مرکزنے فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت دسمبر تک ملک کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔ جلد ہی زیادہ لوگوں کو ویکسین لگاکر بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل، تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے ویکسین کی جانچ کے قیام کے سلسلے میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ہرش وردھن اور مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سدانند گوڑا کو خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعے عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کی جدید بلڈنگ تعمیر ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.