ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کچھ اسپتالوں کو کووڈ فری بنایا جا رہا ہے: وزیر صحت ای راجندر - سیکوریٹی فورسس کےلیے آج سے کوویڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

تلنگانہ میں آج سے پولیس، بلدیہ، پنچایت، ریوینو اور سنٹرل فورسس کے جملہ ایک لاکھ 88 ہزار 402 ملازمین کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

Vaccination for security forces in Telangana
تلنگانہ: سیکوریٹی فورسس کےلیے آج سے کوویڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:53 PM IST

تلنگانہ کے ریاستی وزیر صحت ای راجندر نے بتایا کہ ریاست میں ٹیکہ کاری کی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے جبکہ 6 فروری سے پولیس اور سیکوریٹی فورسز کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کچھ ہسپتالوں کو کووڈ فری بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں ریاست کے تمام ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے لیکن کیسز کی کمی کے بعد کچھ ہسپتالوں کو کوویڈ فری بنایا جارہا ہے۔

ای راجندر نے کہا کہ ’جن کوویڈ مریضوں کو پھیپھڑوں سے متعلق مسائل ہوں گے، ان کا علاج چیسٹ ہسپتال میں کیا جائے گا۔ ملٹی آرگن مسائل والے مریضوں کا علاج گاندھی ہسپتال میں اور عام علامات والے کووڈ مریضوں کا ٹمس ہسپتال میں علاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاست میں اب تک سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے بشمول ایک لاکھ 93 ہزار 485 افراد کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.