ETV Bharat / state

Urdu Medium Schools In Telangana تلنگانہ میں اردو میڈیم اسکول ٹیچروں کی بحالی کے منتظر

ریاست تلنگانہ میں اردو اسکول ٹیچرز کی بحالی کے منتظرہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے اردو اسکولوں میں ٹیچرز کی تقرری نا ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پوری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔

تلنگانہ میں اردو میڈیم اسکول ٹیچروں کی بحالی کے منتظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت ٹیچرس کے تقررات میں بھی اُردو میڈیم اسکولس کے ساتھ سراسر نا انصافی کر رہی ہے۔ اُردو میڈیم کے 671 ٹیچرس کی تقرر کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے۔ 500 اسکولوں کو بیاک لاگ جائیدادوں کی فہرست میں شامل کیا گیا جن پر تقررات کیلئے امیدواروں کا دستیاب ہو ناممکن نہیں ہے۔

اس طرح اُردو میڈیم کی صرف 171 جائیدادوں پر تقرری ہونے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے 5089 ٹیچرس جائیدادوں پر تقرری کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں اُردو میڈیم کے 138 اسکول اسٹنٹس 488، ایس جی ٹی 32 ، پی ای ٹی اور 53،671 ٹیچرس کے تقررات کا اعلان۔ 500 جائیدادیں بیاک لاگ فہرست میں شامل ۔ امید وار دستیاب ہو ناممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:United Muslim Forum میلادالنبی کے موقع پر دیگر برادران وطن تک اسلام کے حقیقی پیام کو پہنچائیں، یونائٹیڈ مسلم فورم کا اجلاس

ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کیلئے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ آندھرا پردیش کی حکومتوں نے اُردو میڈیم کیلئے مختص پسماندہ طبقات کے امیدواروں کی عدم دستیابی پر انہیں جنرل جائیدادوں میں تبدیل کرنے کے بعد تقررات کے عمل کو مکمل کیا ہے۔ جب یہ گنجائش موجود ہے تو تلنگانہ حکومت اس سے استفادہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.