اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں جمعے کےروز یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کی ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔میٹنگ میں یونین کے عہدے داران اور ارکان نے شرکت کی۔
یونین کے ذمہ داران نے ریاست میں صحافیوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی اورصحافیوں کے مسائل کو حل کرنے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمو رنڈم بھیجا۔
انھوں نے کہاصحافی جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ کسی بھی خبر کو کوریج کرتے وقت انتظامیہ اور حکومت صحافیوں کو ہجوم کا حصہ نہ سمجھیں۔
اس موقع پر راشد صدیقی نے بتایا کہ یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے رکن کو کسی بھی حادثہ،بیماری یا ایمرجنسی پر پانچ لاکھ روپئے کی امدادریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کرائی جائے گی۔ انھوں نے کہا رکن( صحافی) کے اہل خانہ بھی اس رقم سے استفادہ کرپائیں گے۔
اس کے علاوہ یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین نے صحافیوں کے لئے ڈھائی لاکھ روپیہ تک کابیمہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔