ETV Bharat / state

یو او ایچ اسکالر کا آسام سول سروس افسر کے طور پر انتخاب - Mr. Bruhid Rabha

ریاست آسام میں ایک اے سی ایس افسر کی حیثیت سے بروہید ربھا معاشرے کی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے لئے کام کرنے اور تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔

UoH Scholar selected as Assam Civil Service officer
بروہید ربھا معاشرے کی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے لئے کام کرنے اور تعاون کرنے کے منتظر ہیں
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 1:42 PM IST

حیدرآباد آف یونیورسٹی (یو او ایچ) کے اسکول آف اکنامکس میں پی ایچ ڈی کرنے والے بروہید ربھا کو’آسام پبلک سروس کمیشن‘ کے آسام سول سروس (اے سی ایس) افسر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

سنہ 2018 بیچ کے نتائج 24 دسمبر 2020 کو اعلان کیے گئے تھے۔ آسام میں سول سروس کے 135 کامیاب امیدواروں میں بروہید ربھا کا میرٹ کا درجہ 48 ہے۔

  • قدرتی ربڑ کے شجرکاری پر تحقیق بھی جاری ہے:

فی الحال وہ حیدرآباد آف یونیورسٹی (یو او ایچ) کے اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر فنیندر گوئری کی نگرانی میں آسام کی معیشت کے خصوصی حوالہ سے قدرتی ربڑ کے شجرکاری کے سماجی و معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر اپنا مقالہ لکھ رہے ہیں۔

UoH Scholar selected as Assam Civil Service officer
بروہید ربھا معاشرے کی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے لئے کام کرنے اور تعاون کرنے کے منتظر ہیں

تعلیمی لحاظ سے بروحید ربھا اسکول کے زمانے سے ہی ایک ہونہار طالب علم رہے ہیں۔ انھوں نے میٹرک کے بعد امتیازی نشانات (100 میں سے 80 اور اس سے زیادہ کے نشانات) کے ساتھ پہلے ڈویژن میں تمام تعلیمی مرحلے پاس کیے۔

  • زمانہ طالب علمی ہی سے نمایاں تعلیمی کارکردگی:

بروہید ربھا نے دسویں جماعت کے امتحان میں چار مضامین (انگریزی، سوشل سائنس، جنرل سائنس اور آسامی) میں نمایاں نشانات حاصل کیے۔ تمام مضامین میں امتیازی نشانات کی وجہ سے آسام میں دسویں پوزیشن کے ساتھ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔

انہوں نے سنہ 2012 میں کاٹن یونیورسٹی (گوہاٹی) سے بی اے اکنامک (میجر) کی ڈگری حاصل کی اور سنہ 2016 میں حیدرآباد یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس۔ انہوں نے پروفیسر فنیندر گوئری کی نگرانی میں سنہ 2016 میں اکنامکس میں ایم فل ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں بہت سارے تحقیقی مقالے میں شرکت کی اور اسے پیش بھی کیا۔

بروہید ربھا کا تعلق آسام کے گولپارہ ضلع کے باٹھان پارا کے ایک دور دراز گاؤں سے ہے۔ فی الحال ان کا خاندان زرعی کاشتکاری پر منحصر ہے۔

ریاست آسام میں ایک اے سی ایس افسر کی حیثیت سے بروہید معاشرے کی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے لئے کام کرنے اور تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.