تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک شخص نے اپنے والدین کے تئیں انوکھی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔اس شخص کا نام مدھوکے جو ضلع کے چٹکل دیہات رہائشی ہے۔
انہوں کورونا سے ہلاک ہوئے والدین کا مجسمہ بنیا۔
غورطلب ہے کہ اس کی ماں نیلم رادھا کی کورونا وائرس سے گذشتہ ماہ موت ہوگئی تھی،اس کے ایک دن بعد اس خاتون کے شوہر کی بھی موت ہوگئی۔
ایک دن کے وقفہ کے بعد والد کی بھی موت پر کافی مایوس اس نوجوان نے ان کی یاد میں ان دونوں کے مجسمے تیار کرواتے ہوئے ان کو نصب کروایا۔
مدھو نے کہا کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔
اسے کافی محبت سے پالا پوسا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ اس مقام پر ہے۔
اپنے والدین سے جس طرح کے اقدار اس کو ملے ہیں اسی طرح کے اقدار وہ اپنے بچوں کو دے رہا ہے۔
اس کے والدین اس سے کافی محبت کرتے تھے، وہ اس جذبہ کا احترام کرتا ہے اور ان کی یاد میں ہی اس نے ان کا مجسمہ لگایاہے۔
یواین آئی وخ