ETV Bharat / state

KTR on Kishan Reddy تلنگانہ میں میڈیکل کالجز کے قیام سے متعلق مرکزی وزیر نے جھوٹ بولا، کے ٹی آر - تلنگانہ میں میڈیکل کالجز کے قیام کا معاملہ

تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کے ٹی آرنے کہا کہ انھوں نے اب تک ایسا غلط معلومات والا اور بے بس مرکزی وزیرنہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کے لیے مرکزی حکومت نے 9 میڈیکل کالجز منظور کیے جو کہ جھوٹ ہے۔ KTR Allegation of Lie on Kishan Reddy

تلنگانہ میں میڈیکل کالجز کے قیام سے متعلق مرکزی وزیر نے جھوٹ بولا

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 1:40 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کیلئے 9 میڈیکل کالجز کی منظوری کی تشہیر کا مضحکہ اڑایا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ہمارے طبی و نگہداشت صحت انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے کی مساعی کو جاری رکھتے ہوئے نریندرمودی حکومت نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک میں 90میڈیکل کالجس قائم کئے ہیں۔ Medical Colleges in Telangana ان میں تلنگانہ کے 9میڈیکل کالجس بھی شامل ہیں۔اس میں کہاگیا تھا کہ سدی پیٹ،رنگاریڈی، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،یادادری بھونگیر، میڑچل۔ملکاجگری اور میدک کے میڈیکل کالجس شامل ہیں۔KTR Allegation of Lie on Kishan Reddy

تارک راما راو نے اس ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشن ریڈی کا احترام ایک بھائی کی طرح کرتے ہیں تاہم اب تک انہوں نے ایسا غلط معلومات والا اور بے بس مرکزی وزیرنہیں دیکھا۔انہوں نے مزید کہاکہ کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کیلئے مرکزی حکومت نے 9میڈیکل کالجس کی منظوری کی ہے جو جھوٹ ہے۔انہوں نے کشن ریڈی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس معذرت خواہی کی بھی ہمت نہیں ہے۔تارک راما راو نے سلسلہ وارٹوئٹس کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے پروپگنڈہ کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھاگیا ہے۔اب بیارم میں اسٹیل پلانٹ کا قیام قابل عمل نہیں ہے جس کا وعدہ اے پی تنظیم نوقانون میں کیاگیا تھا۔آدھاسچ اور جھوٹ پھیلایاجارہا ہے تاکہ گجرات کے آقاوں کو خوش کیاجاسکے۔اسی لئے ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرکاری طورپربیان دیں کہ حکومت ہند نے تلنگانہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پوراکیوں نہیں کیا۔یہ شرم کی بات ہے کہ تلنگانہ اور اے پی کے لئے اے پی تنظیم نوقانون کے ایک بھی وعدے کو پورانہیں کیاگیا ہے۔ Center on Medical Colleges in Telangana

یہ بھی پڑھیں: Harish Rao Slams Modi Govt مرکز کا تلنگانہ کے ساتھ دوہرا رویہ، ہریش راو

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.