ETV Bharat / state

ملازمت کا اعلامیہ نہیں آںے پر، نوجوان نے بریانی سینٹر کھولا - نظام آباد کی خبریں

شیوشنکر نے امتحان کی تیاری شروع کردی تھی اور امتحان کے لئے نوٹیفکیشن کا منتظر تھا تاہم اس انتظار میں اس کے خاندان کی معاشی حالت خراب ہوگئی۔ اسی لئے اس نے خود روزگار کا طریقہ تلاش کرلیا۔

ملازمت کا اعلامیہ نہیں آںے پر، نوجوان نے بریانی سنٹر کھولا

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:58 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک بے روزگار نوجوان نے سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کے لیے اعلامیہ کی اجرائی میں تاخیر پر خاندان کی معاشی مدد کے لیے بریانی سینٹر کھول دیا۔ اس نے سڑک کے کنارے لگائی گئی اس بنڈی پر تیلگو زبان میں لکھا ”بے روزگار کا بریانی پوائنٹ“۔

سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کےلیے اعلامیہ کی اجرائی میں غیر معمولی تاخیر پر نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔اس بریانی کی بنڈی لگانے والے نوجوان کی شناخت شیوشنکر کے طورپر کی گئی ہے۔اس نے 2014میں ڈگری کی تکمیل کی تھی۔وہ گزشتہ 6سال سے سرکاری ملازمت کےلیے مسابقتی امتحان کی تیاری کررہا ہے۔

ایک مرتبہ اس نے امتحان تحریر بھی کیا تھا تاہم اس میں وہ کوالیفائی نہیں ہوسکا۔بعد ازاں ایک مرتبہ پھر اس نے امتحان کی تیاری شروع کردی تھی اور امتحان کے لئے نوٹیفکیشن کا منتظر تھا تاہم اس انتظار میں اس کے خاندان کی معاشی حالت خراب ہوگئی۔اسی لئے اس نے خودروزگار کا طریقہ تلاش کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: حضورآباد اسمبلی ضمنی انتخاب دسہرہ کے بعد کروائے جائیں گے

اس نوجوان نے کہا کہ اس نے پولیس میں ایس آئی، کانسٹیبل کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف میں ملازمتوں کی بھرتی کےلیے امتحان تحریر کیا تھاتاہم نوٹیفکیشن کے انتظار کے بعد بالاخر اس نے ضلع نظام آباد کے راجہ راجندر چوراہا پر بے روزگار بریانی پوائنٹ کی شروعات کردی۔

اس کی ویج بریانی 30روپئے،انڈہ بریانی 40روپئے سے فروخت کی جارہی ہے۔اس نے کہا کہ اس کی روزانہ کی آمدنی 500روپئے ہورہی ہے۔اس نے کہا کہ اس کی بنڈی پر لکھے بے روزگار کی بریانی سنٹر کو دیکھ کر کئی افراد اس کی بنڈی پر بریانی کھانے کے لئے آتے ہیں۔اس نے کہا کہ اس کے گھر میں چھوٹا بھائی اور بہن ہے اور وہ گھر میں سب سے بڑا بیٹا ہے۔بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے گھر کی ذمہ داری اسی پر ہے۔اس کا ذاتی مکان بھی نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.