ETV Bharat / state

Chief Justice of Telangana High Court: اجول بھویان نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا - اجول بھویان نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

جسٹس اجول بھویاں نے منگل کو راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ Ujjal Bhuyan takes oath as Telangana HC Chief Justice

اجول بھویان نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 1:19 PM IST

حیدرآباد: جسٹس اجول بھویان نے آج تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج صبح راج بھون میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں جسٹس بھویان کو 10.55بجے حلف دلایا۔ جسٹس بھویان، جسٹس ستیش چندرا شرما کے جانشین ہیں جن کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ کر دیاگیا ہے۔ Ujjal Bhuyan Sworn In as Telangana HC Chief Justice

جسٹس بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد یہ اہم عہدہ سنبھالنے والے پانچویں چیف جسٹس ہیں۔اس موقع پروزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی، کئی وزرا، ہائی کورٹ کے ججس اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ستیش چندر شرما کے دہلی ہائی کورٹ تبادلے کے بعد مرکزی حکومت نے جسٹس بھویان کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Chief Justices Appointed: پانچ ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری، ایک کا تبادلہ

ٹی بی این رادھا کرشنن 2019 میں قائم کئے گئے ریاستی ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس تھے، ان کے بعد جسٹس آر ایس چوہان، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس ستیش چندر شرما ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔ جسٹس بھویان جو اس سے قبل تلنگانہ ہائی کورٹ میں جج رہ چکے ہیں، ممبئی ہائی کورٹ اور آسام ہائی کورٹس میں بھی جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 17 مئی کو سپریم کورٹ کی کالجیم نے انہیں ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے صدرجمہوریہ کواس کی منظوری کے لئے فائل روانہ کی تھی اور حالیہ دنوں صدرجمہوریہ نے اس فائل پر دستخط بھی کردیئے تھے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.