ETV Bharat / state

حیدرآباد کے 127 افراد کو جاری نوٹس کا شہریت سے کوئی تعلق نہیں

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 3:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:28 PM IST

شہریت ثابت کرنے کے لیے حیدرآباد کے آدھارریجنل دفتر کی جانب سے 127 افراد کو نوٹس روانہ کئے جانے کے بعد یوآئی ڈی اے آئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹس کا تعلق شہریت سے نہیں ہے اور آدھار کارڈ کی منسوخی کا تعلق کسی بھی شہری کی قومیت سے متعلق نہیں ہے۔

UIDAI clarifies on notices issued in Hyderabad
حیدرآباد کے 127 افراد کو جاری نوٹس کا شہریت سے کوئی تعلق نہیں

یوآئی ڈی اے آئی نے کہاکہ اس کے حیدرآباد کے دفتر نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ مبینہ طورپر آدھار کارڈ حاصل کرنے والے 127 افراد کو نوٹس بھیجی ہے تاہم اس ادارہ نے دعوی کیا کہ اس کا شہریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ پولیس سے ملی اطلاعات کی بنیاد پر یہ نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ”آدھار شہریت کا کوئی دستاویز نہیں ہے اور یوآئی ڈی اے آئی کو آدھارایکٹ کے ذریعہ یہ لازمی بنایاگیا ہے کہ وہ آدھار کارڈ کے لیے درخواست داخل کرنے والے شخص کی اس سلسلہ میں درخواست سے پہلے کے 182 دنوں کی ہندوستانی رہائش کا پتہ چلائے“۔ اس نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے تاریخی فیصلہ میں یوآئی ڈی اے آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو آدھار کارڈ جاری نہ کرے۔

یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ ریاستی پولیس سے اس کے حیدرآباد کے دفتر کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ 127 افراد نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ آدھار کارڈس حاصل کئے ہیں۔ آدھارایکٹ کے مطابق ایسے آدھار نمبرات کو منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ اسی لیے حیدرآباد کے ریجنل دفتر نے ان کو نوٹسیں جاری کیں تاکہ وہ شخصی طورپر حاضرہوتے ہوئے آدھار نمبرحاصل کرنے کے دعوی کوثابت کریں۔ یوآئی ڈی اے آئی نے یہ واضح کردیا کہ اس طرح کی نوٹسوں کا تعلق شہریت سے نہیں ہے۔

آدھار کارڈس کی منسوخی کا کوئی بھی تعلق قومیت یا پھر شہریت سے نہیں ہے۔ حکام نے کہاکہ فرضی بائیومیٹرک یادستاویزات کے ذریعہ آدھار نمبرات حاصل کرنے کا معاملہ ثابت ہونے پران کے آدھار نمبرات منسوخ کئے جاسکتے ہیں۔ یہ معمول کا عمل ہے جو یوآئی ڈی اے آئی معمول کے مطابق کرتا ہے۔

حیدرآباد کے 127 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ 20 فروری کو حیدرآباد میں یوآئی ڈی اے آئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے سامنے رجوع ہوں تاکہ اس سلسلہ میں عوامی سماعت کی جاسکے۔ درکار دستاویزات کے لیے ان کو اضافی وقت بھی دیاگیا تھا۔ اصل دستاویزات حاصل کرنے میں ان کو وقت لگے گا اسی لیے یوآئی ڈی اے آئی نے شخصی سماعت مئی 2020 تک ملتوی کردی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:28 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.