حیدرآباد کے علاقہ مادھاپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح پیش آئے اس حادثہ میں کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے زور سے ٹکراگئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقام حادثہ پر پہنچ گئی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں پولیس نے کرین کی مدد سے حادثہ کی شکار گاڑی کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں ہوئی رکاوٹ کو دور کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران پیش آیا۔اس حادثہ میں کار کو نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس، اس واقعہ کی حقیقی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ Road accident in Hyderabad
Road accident in Hyderabad: حیدرآباد سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی
ہفتہ کی صبح پیش آئے اس حادثہ میں کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے زور سے ٹکراگئی۔ Road accident in Hyderabad