ETV Bharat / state

Telangana Road Accident سنگاریڈی سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - سنگاریڈی میں کار حادثہ

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں شادی کے استقبالیہ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ Road Accident in Sangareddy

سنگاریڈی سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
سنگاریڈی سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : May 13, 2023, 1:35 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ردرارم کی قومی شاہراہ 65 پر ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ شادی کے استقبالیہ سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور تقریبا 40 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب چٹکُل گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد ڈی سی ایم وین میں استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔ یہ استقبالیہ کی تقریب ایس رام چندرئیا کی بیٹی کی تھی۔ مہلوکین کی شناخت ایس کشٹیا اور وائی راملماں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں 40 دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ بعض افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ایک زخمی نے بتایا کہ ڈی سی ایم وین جس میں وہ سوار تھے کا ڈرائیور حالت نشہ میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوناپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابالغ لڑکے ہلاک ہوگئے تھے۔ بھیمارم منڈل مستقر کے رہنے والے 18 سالہ محمد معین خان، راگوجی پیٹ کے رہنے والے 17سالہ جی ابھیشیک اور میڈپلی منڈل کے رہنے والے 15سالہ بی وی سندیش، ایک تقریب میں کیٹرنگ کا کام کرنے کے لیے ملیال منڈل گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران شام میں ان تینوں کی بائیکس کو ڈی سی ایم وین نے ٹکر دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Jagtial تلنگانہ کے جگتیال میں سڑک حادثہ، تین نابالغ لڑکے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.