ETV Bharat / state

P Rajeshwar Reddy On BJP دو گجراتی ملک کی دولت ایک اور گجراتی کے حوالے کرنے کی کوشش میں ہیں، پی راجیشور ریڈی - رعیتوبندھو سمیتی کے صدر پی راجیشور ریڈی

پی راجیشور ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس دہلی کی سیاست میں ایک یقینی تبدیلی کی طرف قدم اٹھائے گی۔ بی آر ایس، تلنگانہ کی طرح پورے ملک میں مفت بجلی فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھمم ترقی کی دہلیز بن گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:23 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن قانون ساز کونسل و رعیتو بندھو سمیتی کے صدر پی راجیشور ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ دو گجراتی ملک کی دولت ایک اور گجراتی کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اڈانی 2014 میں امیر لوگوں کی فہرست میں 604 ویں نمبر پر تھے، اب یہ پہلے نمبر پر کیسے آگئے، یہ بات بی جے پی لیڈروں کو بتانی چاہئے۔ راجیشور ریڈی نے وزیر ٹرانسپورٹ اجے کمار، ایم پی روی چندرا، ایم ایل اے کرانتی کرن کے ساتھ بی آرایس ایل پی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ بی آر ایس دہلی کی سیاست میں ایک یقینی تبدیلی کی طرف قدم اٹھائے گی۔بی آرایس،تلنگانہ کی طرح پورے ملک میں مفت بجلی فراہم کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بجلی کے شعبہ کو اڈانی سے جوڑنے کی سازش ہو رہی ہے، ہم ملازمین کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ کھمم میں گذشتہ روز منعقدہ جلسہ قومی سیاست میں تبدیلیوں کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمم کا جلسہ فتوحات کا صرف آغاز ہے۔ کھمم جلسہ کے ذریعہ بی آر ایس کے ایک غالب قوت بننے کی راہ ہموار ہورہی ہے۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپور ٹ اجئے کمار نے کھمم میں گذشتہ روز منعقدہ جلسہ کو ناکام قرار دینے بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کے دعوی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بنڈی سنجے ریاستی حکومت کی اسکیم آنکھوں کی روشنی میں اپنی آنکھوں کا معائنہ کروائیں۔ ایسا نہ کرنے پر ڈاکٹرس کی ٹیم ان کی آنکھوں کے معائنہ کیلئے بھیجی جائے گی۔

ریاست میں 24گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی پر شک ظاہرکرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر بنڈی سنجے کو اس میں کوئی شک ہوتو وہ بجلی کے تاروں کو پکڑ لیں، ان کو معلوم ہوجائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کھمم کے جلسہ سے نہ صرف ملک کی سیاست بلکہ کھمم کی سیاست بھی بدل جائے گی۔ انہوں نے اس جلسہ کی کامیابی اور بہتر انتظامات پر وزیر صحت ہریش راو سے اظہار تشکر کیااوران کومبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی اس جلسہ کو کامیاب بنانے پر انہوں نے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کھمم کی تاریخ میں ایسا جلسہ کبھی نہیں ہوا۔اس جلسہ کو دس دنوں میں کامیاب بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tarak Rama Rao On Economy معیشت کی ترقی کے لیے ریاستوں کو تلنگانہ کی طرز پر کام کرنا چاہیے، کے تارک راما راؤ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.