ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حیدرآباد میں 12 علاقوں کو کنٹینمینٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 1:21 PM IST

حیدرآباد شہر کے شیخ پیٹ میں کورونا وائرس سے 9 متاثر ہوئے ہیں پولیس اور بلدیہ کی جانب شیخ پیٹ کو کنٹینمینٹ زون قرار دے کر یہاں کسی کے بھی آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تمام زون میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے اور کنٹینمینٹ زون میں مقیم لوگوں کو پولیس اور بلدیہ کی جانب تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

حیدرآباد میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس

اس موقع پر گولکنڈہ پولیس انسپکٹر چندرشیکھرر نے کہا کہ شیج پیٹ علاقہ کو بند کردیا گیا ہے عوام گھر سے باہر نہ نکلیں، اگر کوئی بھی قانون کے خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اب کورونا وائرس کے تقریباً 442 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے 35 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ سات افراد کی اس بیماری کے سبب موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.