ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے اصل مطالبہ کے ساتھ جے اے سی کے زیر اہتمام آر ٹی سی کے ورکرس کی ہڑتال کے 12ویں دن بھی عوام کے مسائل میں کوئی کمی کے آثار نہیں ہیں۔
آج بھی ریاست کے مختلف مقامات پر ہڑتالی ورکرس کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ہڑتال کے سبب تلنگانہ میں 12ویں دن بھی آر ٹی سی بسیں ڈپوز تک ہی محدود رہیں۔ بعض محدود تعداد میں بسیں، کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے چلائی جارہی ہیں جو ناکافی ہیں۔
ہڑتال کے سبب پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین کی جانب سے عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت ملی ہے۔
مسافرین نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیاں اور آٹوز اور ان سے دوگنا کرایہ وصول کررہے ہیں۔