ETV Bharat / state

تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹے دن جاری، طلبا کو شدید مشکلات

تلنگانہ بھر میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹویں دن میں داخل ہوگئی ہے اور بسیں آج بھی سڑکوں سے غائب رہیں۔

تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹے دن جاری، طلبا کو شدید مشکلات
author img

By

Published : Oct 10, 2019, 3:34 PM IST

آرٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال کے دوران تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر تلنگانہ بند بھی منایاجائے گا۔

بسوں میں مسافرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اپنے گھر سے دور دراز مقامات پر اسکول ؍ کالج جانے والے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اکثر و بیشتر اسکولز کا تعلیمی نظام ٹھپ پڑ چکا ہے۔

گھر سے دور دراز مقامات پر اسکول اور کالج جانے والے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات

بسوں کا روزانہ استعمال کرنے والے مسافرین کو اس ہڑتال کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جن میں دفاتر جانے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسافرین بھی ہیں۔

مزید پڑھیں : ضرورت پڑنے پر تلنگانہ بند، تلنگانہ جے اے سی کی دھمکی

اطلاعات کے مطابق کم وبیش 10400 آرٹی سی بسیں ریاست بھر کے ڈپوز میں ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹے دن جاری، طلبا کو شدید مشکلات
تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹے دن جاری، طلبا کو شدید مشکلات

آرٹی سی حکام عارضی ڈرائیورز اور دوسرے ملازمین کی مدد سے چند بسیں چلارہے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد اوردیگر اضلاع میں بھی مسافرین کو شدید دشواریوں کا سامناکرناپڑرہا ہے۔

یہ مسئلہ کب حل ہوگا، ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.