ETV Bharat / state

تلنگانہ بھر میں پالی سیٹ-2021 کا انعقاد - راجیوگاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز

تلنگانہ بھر میں آج پالی ٹکنک کامن انٹرنس ٹسٹ (پالی سیٹ)-2021 آسانی کے ساتھ کووڈ-19 کے پروٹوکول کے تحت منعقد کیا گیا۔

تلنگانہ بھر میں پالی سیٹ 2021 کوویڈ19 کے پروٹوکول کے درمیان منعقد کیا گیا

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:51 PM IST

پالی سیٹ ریاست کے 411 امتحانی مراکز میں منعقد کیا گیا جس کا آغاز11 بجے دن ہوا اور اختتام 1.30 بجے ہوا۔ جملہ 1,02,496 طلبہ بشمول 58,616 لڑکوں اور 43,880 لڑکیوں نے اس امتحان کے لئے اپنا رجسٹریشن کروایا تھا۔

ریاست کے مختلف سرکاری، غیر امدادی، امدادی پالی ٹکنک اداروں کے انجینئرنگ/ٹکنالوجی اور نان انجینئرنگ کورسس میں داخلوں کے لئے پالی سیٹ امتحان منعقد کیاگیا۔ پروفیسر جئے شنکر بھوپال پلی زرعی یونیورسٹی کے زرعی پروگرامس،تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی کے پروگراموں اورمحکمہ افزائش مویشیاں کے ڈپلومہ پروگرامس میں داخلوں کے لئے یہ امتحان منعقد کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں ’جاب میلہ‘ کا انعقاد

جاریہ سال پالی سیٹ کے رینکس کا استعمال راجیوگاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز کے چھ سالہ انٹی گریٹیڈانڈرگریجویٹ بی ٹیک پروگرامس میں داخلوں کیلئے بھی ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.