ETV Bharat / state

تلنگانہ: کسانوں کی حمایت میں ٹی آر ایس کا مختلف مقامات پر دھرنا - تلنگانہ نیوز

نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر ریاست تلنگانہ میں بھی نظر آیا۔ یہاں کی برسر اقتدار پارٹی ٹی آر ایس نے بھی کسانوں کی حمایت میں آج مختلف مقامات پر دھرنا دیا۔

TRS protest against new farm laws in support of farmers in hyderabad
کسانوں کی حمایت میں ٹی آر ایس کا مختلف مقامات پر دھرنا
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 6:44 PM IST

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی میں اس وقت خطرناک سردی پڑ رہی ہے، جہاں کسان گزشتہ 13 دنوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کسان مخالف زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔

دیکھیں ویڈیو

تلنگانہ کے آئی ٹی اور بلدیاتی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج بھارت بند کے موقع پر ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں واقع بورگولہ گیٹ سے متصل قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہے، مرکز کارپوریٹ اداروں کے اشاروں پر کام کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ نہ انصافی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر آج پورے تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈوکیٹ افتخار الدین اور اسلم عبدالرحمن اور کارکنان تمام قومی شاہراہوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے دامن میں ٹی آر ایس کے رہنماؤں نے دھرنا منعقد کیا۔ اس موقع پر حلقہ چارمینار انچارج محمد صلاح الدین لودھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے خلاف جو قانون منظور کیا ہے، اس کو مسترد کرے۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو اسکیم چلا رہی ہے، انہیں اس طرح مرکزی حکومت بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پرانے شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھارت بند کا اثر نہیں دکھا۔ جبکہ نئے شہر حیدرآباد کے کئی مقامات بند نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.