ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آرایس، منو گوڑ و اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آرایس کے انتخابی نشان کار سے مشابہت رکھنے والے 8 انتخابی نشانوں کوکسی بھی امیدوار کومختص نہ کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کرتے ہو ئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ TRS Concern about Car Symbol
ذرائع کے مطابق پیر کو ٹی آرایس کی جانب سے اس مسئلہ پر ہائی کورٹ میں لنچ موشن پٹیشن داخل کی گئی۔ بنچ نے لنچ موشن پٹیشن کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹی آر ایس نے عدالت سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ انتخابات 3 نومبر کو ہیں۔ چیف جسٹس اجول بھویان نے کہا کہ اس عرضی کی سماعت کل ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہی ٹی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے اس مسئلہ کو پیش کیا تھا۔ ٹی آرایس لیڈروں نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ اس کے انتخابی نشان کار سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشان دیگر امیدواروں کو مختص کرنے سے ٹی آرایس کے امیدوار کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے سابق میں ہوئے نقصانات کی تفصیلات کو بھی الیکشن کمیشن کے علم میں لایا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کرنے کے بعد ٹی آر ایس اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔