تلنگانہ کےوزیر خزانہ ہریش راؤ نے عوام سے سوال کیا کہ آپ فیصلہ کریں کہ آپ کو مہنگائی بڑھانے والی بی جے پی چاہیے یا فلاح و بہبود والی ٹی آر ایس چاہیے؟۔
انھوں نے کہا کہ حضور آباد میں سیکولرازم اور فرقہ پرستی کا مقابلہ ہے۔ حضور آباد میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں چھ نئے ہوائی اڈے قائم کرنے کی اپیل
سرکاری اداروں کو نجی شعبوں کے حوالے کرکے عوام کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے جب کہ ٹی آر ایس تلنگانہ میں عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کررہی ہے ۔ سرکاری و نجی شعبوں میں عوام کو لاکھوں روزگار فراہم کئے گئے ہیں۔