مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے تلنگانہ کی حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی کے آئندہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے جاری کیےمنشور پر ریمارک کیا۔
کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت نے اپنے 2016 کے "بیکار" منشور کو کاپی کیاہے۔ جب کہ اس نے2016 میں کیےوعدے پورے نہیں کیے۔
مرکزی وزیر نے کہا“ٹی آر ایس نے پیر کو اپنا منشور جاری کیا۔ یہ اس کے 2016 کے منشور کی طرح ہے۔ ہم نے توقع کی تھی کہ وہ 2016 سے اپنے کئے ہوئے کام کا ذکر کریں گے اور پھر آنے والے سالوں میں ہونے والے کام کے بارے میں بات کریں گے۔
کشن ریڈی نے کہا،چونکہ انھوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اسی 2016 کے منشور کو نقل کیا۔ یہ منشور کسی کی مدد نہیں کرتا اور بیکار ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے وعدہ کیا تھا کہ حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کریں گے۔مگراس کے برعکس حیدرآباد کو غمزدہ شہر میں تبدیل کردیا۔
انتخابات یکم ڈسمبر کو 150 ڈویژنوں کے لئے ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 ڈسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:'انتخابات کےبعد سیلاب متاثرین کی امداد بحال ہوگی'