تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان سے جوبلی ہلز میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں ان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیش نظر عہدے سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔TRS Asked Resignation of Waqf Chairman
امسال مئی میں مسیح اللہ کو ٹی آر ایس پارٹی نے بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا جس کے بعد انہوں نے اس عہدے کا چارج سنبھال لیا تھا۔ لیکن جوبلی ہلز میں نابالغ لڑکی کےساتھ جنسی زیادتی معاملے میں ان کے بیٹے کی مبینہ شمولیت نے انھیں مشکل میں ڈال دیا۔ اپوزیشن پارٹیاں بشمول بی جے پی اور کانگریس پارٹی نے حکمراں ٹی آر ایس حکومت پر چیئرمین کو برطرف کرنے اور ان کے بیٹے کو اپنی سرکاری کار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے خلاف کارروائی شروع نہ کرنے پر سخت حملہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اگرچہ ٹی آر ایس پارٹی نے انہیں چیئرمین شپ سے الگ ہونے کو کہا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس عہدہ سے فارغ ہونے سے گریزاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Jubilee Hills Gang-Rape: حیدرآباد جنسی زیادتی کیس کا کلیدی ملزم پولیس تحویل میں
چونکہ مسیح اللہ خان کی ایک قانونی عہدے پر تقرری ہوئی، ریاست کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ان کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا۔ اب ٹی آر ایس پارٹی نے محمود علی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسیح اللہ اپنا استعفیٰ دے دیں۔
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ چیئرمین وقف بورڈ کی لیز پر لی گئی انووا کار تھی جس میں ان کے بیٹے سمیت چھ افراد کے گروہ نے گھناؤنا جرم کیا تھا۔