قاضی میر قادر علی خان نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مولانا اعظم علی صوفی کا انتقال دکن کے مسلمانوں کا عظیم نقصان ہے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی نے قضاۃ شریعت پناہ بلدہ میں بہ حیثیت نائب قاضی چار دہائیوں سے زائد عرصہ تک بے داغ خدمات انجام دی۔
انہوں نے مولانا نصیر الدین کی ملت کے لیے خدمات کو بھی بے لوث قرار دیا اور کہا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عالِم کی موت سارے عالم کی موت کے مترادف ہے۔ ان کے انتقال سے ملت اسلامیہ خصوصاً دکن کے مسلمانوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے صدقہ و طفیل میں ان دونوں کی مغفرت فرمائے۔ درجات میں بلندی عطا ہو۔ غریقِ رحمت کرے۔ ان کے فیوض و برکات جاری و ساری فرمائے اور تمام لواحقین، مریدین و معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین