ETV Bharat / state

عزیز احمد خاں وارثی کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Sep 1, 2019, 11:39 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:27 AM IST

برصغیر میں قوالی کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ہر دور میں اس کے قدردان رہے۔

عزیز احمد خاں وارثی کو خراج عقیدت، متعلقہ تصویر

بھارت کے معروف قوال پدم شری اعزاز یافتہ عزیز احمد خاں وارثی کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کلچرل ڈپارٹمنٹ و انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے اشتراک سے حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن نے خراج عقیدت پیش کیا۔

عزیز احمد خاں وارثی کو خراج عقیدت، متعلقہ ویڈیو

یہ پروگرام رویندرا بھارتی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر عزیز احمد خاں کے جانشین نصیر احمد خاں و نظیر احمد خاں وارثی نے اپنے دادا کی قوالیوں کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا۔

برصغیر میں قوالی کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ہر دور میں اس کے قدردان رہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صوفیاءکرام نے قوالی کے ذریعے لوگوں کو اسلام سمجھایا۔

نصیر احمد خاں و نظیر احمد خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج بھی عزیز احمد خاں عوام میں مقبول ہیں۔ سامعین آج بھی ان کی قوالیاں سننا پسند کرتے ہیں۔

نظیر احمد خاں وارثی نے بتایا کہ وہ آج بھی اپنے آبائی فن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ نصیر احمد خاں نے قوالی کو لازوال قراردیا اور کہا کہ ہر دور میں قوالی کی پذیرائی ہوتی رہی ہے اور آگے بھی ہوتی رہے گی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.