ETV Bharat / state

Tomato Prices Soar to Rs 200 kg حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو200روپئے

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 2:22 PM IST

قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے حیدرآباد میں لوگ ٹماٹر کی خریداری سے عموما گریز کررہے ہیں۔ اے پی کی مدن پلی مارکٹ میں ٹماٹر کی ایک کلو قیمت 196 روپے ہے۔ اس کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے ٹماٹرعام آدمی کی استطاعت سے باہر ہو گیا ہے۔

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو200روپئے

حیدرآباد:حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو200روپئے ہوگئی ہے اور تاجروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے ہفتہ اس کی قیمت بڑھ کر250روپئے کلو ہوجائے گی۔ تاجر قیمت بڑھنے سے پہلے آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے ٹماٹر درآمد کر رہے ہیں۔ تاہم ان ریاستوں میں وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش سے ٹماٹر کی منتقلی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے لئے ٹماٹر پنجاب سے درآمد کیے جارہے ہیں۔

قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے حیدرآباد میں لوگ ٹماٹر کی خریداری سے عموما گریز کررہے ہیں۔اے پی کی مدن پلی مارکٹ میں ٹماٹر کی ایک کلو قیمت 196 روپے ہے۔ س کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے ٹماٹر عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہو گیا ہے۔ اور ایک کیلو ٹماٹر کی خریداری نہ صرف اس کے جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے۔ بلکہ اس کے ماہانہ بجٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:Tomato Thefts تلنگانہ: ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری

اس کی قیمت میں کئی گنا زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ٹماٹر کی قیمت اب بڑھ کر 200 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔لوگ اب کم ٹماٹر پر ہی اکتفا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سبزی مارکٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار موسم کے سبب حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق قیمتوں میں کمی کے لئے ایک یا دو ماہ درکار ہوں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.