یہ حادثہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کی راجیو راہداری پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے ٹھہری ہوئی لاری کو ٹکر مار دی۔
مرنے والوں میں حکمراں جماعت ٹی آرایس کا لیڈر اور سرپنچ بھی شامل ہے۔
ان کی شناخت کے انجی بابو سرپنچ تانڈور گرام پنچایت منچریال ضلع اور اس کے دوستوں وائی گنیش اور اے سائی کرشنا کے طور پر کی گئی ہے۔
حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گجویل کے ایریا اسپتال منتقل کر دیا۔