ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Andhra Pradesh آندھرا میں آتشزدگی، تین ہلاک - آندھرا میں آتشزدگی

آندھرا پردیش میں تروپتی کے قریب بھگت سنگھ نگر میں اتوار کی علی الصبح تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ نے جائے واقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کی اہلیہ ڈاکٹر اننت لکشمی اور والدہ راماسبما کو بچا لیا۔ بعد ازاں فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ تمام لاشوں کو تروپتی کے سرکاری رویا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ Fire Breaks out In Andhra Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 3:41 PM IST

تروپتی: آندھرا پردیش میں تروپتی کے قریب بھگت سنگھ نگر میں اتوار کی علی الصبح تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ڈاکٹر اور اس کا بیٹا اور بیٹی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔Fire Breaks out In Andhra Pradesh

پولیس نے یہاں بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر تقریباً صبح 4.30 بجے آگ لگی۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک ڈاکٹر کا کلینک بھی ہے۔

اس واقعہ میں ڈاکٹر روی شنکر ریڈی اور ان کے بیٹے سدھو (12) اور بیٹی کارتیکا (6) کی موت ہوگئی۔ تینوں کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فائر بریگیڈ نے جائے واقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کی اہلیہ ڈاکٹر اننت لکشمی اور والدہ راماسبما کو بچا لیا۔ بعد ازاں فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تمام لاشوں کو تروپتی کے سرکاری رویا اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Andhra Pradesh Fire آندھرا پردیش میں آگ لگنے سے تین افراد زندہ جلے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.