ETV Bharat / state

BJP Agents Arrest حیدرآباد میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش تین بی جے پی لیڈر گرفتار

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد میں واقع ایک فارم ہاؤز میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک سازش کے تحت ٹی آر ایس ارکان کو خریدنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور ایک ایک ارکان اسمبلی کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے ایک سو کروڑ روپیے کا آفر دیا جارہا تھا۔ BJP Agents Arrest in Telangana

16756822
16756822
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 2:15 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے حیدرآباد میں واقع معین آباد کے فارم ہاؤز میں بی جے پی کی جانب سے ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بی جے پی کے تین ایجنٹس کو گرفتار کرلیا اور سائبر آباد پولیس نے بی جے پی کے خرید وفروخت کے گھناؤنے چہرہ کو بے نقاب کردیا۔ پولیس کارروائی کے بعد سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کچھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ دہلی سے کچھ افراد اچم پیٹ کے رکن اسمبلی بالا راجو، کولاپور کے ایم ایل اے بیرم ہرش وردھن ریڈی، پیناپاکا ایم ایل اے ریگا کانتھا راؤ اور تانڈور کے ایم ایل اے روہت ریڈی کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ Three BJP Leaders Arrested for Trying to buy TRS MLAs in Hyderabad

حیدرآباد میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش تین بی جے پی لیڈر گرفتار

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ دو دنوں سے جاری پولیس آپریشن کے بعد تلنگانہ پولیس چھاپہ مار کر کچھ افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب سودے بازی جاری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس سے بھاری رقم ضبط کی گئی ہے۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ دہلی کے لوگوں نے اچمپیٹ کے ایم ایل اے گووالا بالاراجو، کولاپور کے ایم ایل اے بیرم ہرش وردھن ریڈی، پیناپاکا ایم ایل اے ریگا کنتاراو اور تندور ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھاری رقم اور عہدوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا لالچ دیا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق یہ تینوں ملزمان گزشتہ دو دنوں سے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی اور اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے یہ مہم شروع کی تھی۔

معین آباد تھانہ علاقہ کے عزیز نگر میں واقع ایک فارم ہاؤس میں سودے بازی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر ایم ایل اے کو گرفتار کرلیا۔معلومات کے مطابق ان کے پاس سے بھاری نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سائبرآباد کے سی پی اسٹیفن رویندرا نے معین آباد کے فارم ہاؤس پہنچ کر معاملے کی جانچ کی۔ سائبرآباد کے سی پی اسٹیفن رویندرا نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ایم ایل ایز کو گمراہ کیا جارہا ہے اور لالچ دینے کے واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں جھارکھنڈ اور پنجاب میں حکمراں پارٹیوں کے ایم ایل ایز کو بھی رشوت لینے کی پیشکش کی تھی۔ دہلی میں بھی عام آدمی پارٹی کی جانب سے بی جے پی پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایم ایل اے کو پیسے دے کر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جھارکھنڈ کے کچھ کانگریس ایم ایل ایز کو بھی کولکتہ میں پیسوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جسے بعد میں پارٹی نے معطل کر دیا تھا۔ اس طرح تلنگانہ پولیس نے سائبر آباد پولیس کے ساتھ مشترکہ تعاون کے طور پر بی جے پی کے خرید وفروخت کے گھناؤنے چہرہ کو بے نقاب کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.