ETV Bharat / state

Dog Attack in Karimnagar کریم نگر میں کتوں کے حملہ میں تیرہ سالہ لڑکی کی موت

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 12:00 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کتوں کے حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ضلع کریم نگر میں ایک 13 سالی لڑکی کی کتوں کے کاٹنے سے موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا کہ لڑکی پر ایک ماہ قبل کتوں نے حملہ کیا تھا جس کا علاج چل رہا تھا۔ Dogs Attack in Telangana

کریم نگر میں کتوں کے حملہ میں لڑکی کی موت

حیدرآباد: حالیہ دنوں کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں میں کتوں کے حملہ کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے پوچم پلی میں ایک ماہ قبل ایک 13 سالہ لڑکی کو کتے نے کاٹا تھا۔ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ریاست کے کئی اضلاع، قصبوں اور دیہاتوں میں سڑکوں پر آوارہ کتوں کی تعداد میں حالیہ دنوں کے دوران کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ کتے رات کو موٹرسائیکلوں کا پیچھا کرتے ہیں اور گاڑی سواروں کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت

گذشتہ 19 فروری کو حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں کتوں کے حملے میں ایک چار سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا تھا، اس موقع پر حکام نے کتوں کو پکڑنے کے لیے چار دن تک مہم چلائی تاہم اس کے بعد کتوں کو پکڑنے کے لئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک آوارہ کتے نے سڑک پر کھیل رہے 5 سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔ کتے کے حملے میں بچے کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کتے کے حملے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ شدید زخمی بچے کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایا گیا کہ کتے کے حملے کے دوران بچے کا کافی خون بہہ گیا۔ اس کے بعد اسے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.