ETV Bharat / state

تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات مسترد،کانگریس حکومت بنائے گی:کھرگے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 27, 2023, 2:04 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اسبملی انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔ Mallikarjun Kharge confident over congress win in Telangana

Mallikarjun Kharge
Mallikarjun Kharge

حیدرآباد: صدر کانگریس ملک ارجن گھر گے نے تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس دو تہائی اکثریت کے ذریعہ اپنے طور پر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام بی آر ایس کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ عوام نے تبدیلی کے لیے ذہن بنا لیا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کے عوام کی مکمل حمایت کانگریس کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی طرح یہاں پر بھی کانگریس اپنی ضمانتوں کو پورا کرے گی۔

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی طرز حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گھر گے نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ آمرانہ طرز حکمرانی رکھتے ہیں اور وہ خود کو مجاہد ازادی سمجھ رہے ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ انہوں نے تلنگانہ کو کسی ملک سے آزادی دلائی ہے جب کہ انہوں نے تلنگانہ کے نام پر بہت کچھ حاصل کر لیا ہے حالانکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے کئی افراد نے قربانیاں دی ہیں۔چندر شیکھر راؤ کو دو مرتبہ وزیر اعلی بننے کا موقع ملا وزیر اعلی بننے کے باوجود بھی جو کام کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا۔

  • KCR Govt’s hallmark is Commission & Corruption !

    They have pushed back Telangana’s progress and development by 10 years.

    Congress party’s 6 guarantees shall ensure a Prajala Telangana —

    🔹Mahalakshmi
    🔹Rhythu Bharosa
    🔹Gruha Jyothi
    🔹Indiramma Indlu
    🔹Yuva Vikasam… pic.twitter.com/hQAHuXeXRn

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر میں بد عنوانیوں کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر میں رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ سی اے جی نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ چندر شیکھر راؤ قابل اعتماد نہیں ہیں اسی لیے عوام ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے نافذ کردہ ضمانتوں پر کامیابی سے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے اس بات کی جھوٹی تشہیر کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ریاست میں کانگریس حکومت ضمانتوں پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی آر ایس نے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ہے۔ کانگریس پر کام نہ کرنے کے الزامات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی اور پھر آزادی کے بعد ملک کی ترقی میں کانگریس کا اہم رول رہا ہے کانگریس ریاستوں میں وزیر اعلی کی تبدیلی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صدر کانگریس نے دو ٹوک انداز میں سوال کیا کہ کیا کرناٹک، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں وزرائے اعلی تبدیل کیے گئے ہیں۔

ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہائی کمان، راہل گاندھی،سونیا گاندھی اور دیگر سینئر رہنما کریں گے۔ اس میں مقامی ارکان اسمبلی کی رائے بھی لی جائے گی جو وزیر اعلی کا نام تجویز کریں گے۔ اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو لاکھ ملازمتیں مخلوعہ ہیں جن کو پر کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کانگریس کا چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا دعوی

انہوں نے صدر تلنگانہ کانگریس پر ٹکٹوں کو فروخت کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پارٹی کی الیکشن کمیٹی اس کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے اسے جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اگر رشوت خور ہوتی تو طویل عرصہ تک اس کی بقا ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے مودی اور کے سی آر کو دوست بھی قرار دیا۔صدر کانگریس نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بہتر حکمرانی اور منصفانہ حکومت کے لیے کانگریس کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ایک موقع دیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.