آندھرا پردیش حکومت نے 26 جون کو اعلان کیا کہ اس نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کے لئے گروپ -1 خدمات اور دیگر تمام مسابقتی امتحانات کے لئے انٹرویو ختم کردیئے ہیں۔ آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن (اے پی پی ایس سی) کے ذریعہ منعقد ہونے والے تمام امتحانات کے لئے کوئی انٹرویو نہیں ہوگا۔
حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی شفافیت کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں پر مکمل اعتماد کو یقینی بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔
حکومت نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ چیف سکریٹری آدتیہ ناتھ داس نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں احکامات جاری کردیے ہیں۔ پہلے ہی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریری امتحان کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گروپ 1 ون سمیت ملازمتوں کے لئے انٹرویو نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کو اہمیت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ پی سی سی صدر کے طور پر ریونت ریڈی کی نامزدگی پر کومٹ ریڈی ناراض