ETV Bharat / state

کے سی آر سے مقابلے کے لیے کوئی سیاسی طاقت موجود نہیں: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو مشورہ دیا کہ وہ ہر گاؤں کا جائزہ لیں اور دیہی علاقے کس طرح ترقی کررہے ہیں اس پر غور کریں۔ ہر گاؤں میں درخت اور پھول آپ کا خیرمقدم کریں گے۔ ایسی ترقی بی جے پی ریاستوں میں کہیں نظر نہیں آئےگی۔

کے سی آر سے مقابلے کے لیے کوئی سیاسی طاقت موجود نہیں: کے ٹی آر
کے سی آر سے مقابلے کے لیے کوئی سیاسی طاقت موجود نہیں: کے ٹی آر
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 11:03 PM IST

تلنگانہ وزیر آئی ٹی کےتارک راما راو نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں وزیراعلی کے سی آر کا مقابلہ کرنے کےلیے کوئی سیاسی طاقت موجود نہیں ہے۔

سنگارینی بی ایم ایس صدر کے ملیا کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں پدیاترا کا سیزن چلنے والا ہے۔ مختلف رہنما ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پدیاترا کرنا چاہتے ہیں کریں اس سے صحت میں بہتری برقرار رہے گی۔

کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو مشورہ دیا کہ وہ ہر گاؤں کا جائزہ لیں اور دیہی علاقے کس طرح ترقی کررہے ہیں اس پر غور کریں۔ ہر گاؤں میں جھاڑ اور پھول آپ کا خیرمقدم کریں گے۔ ایسی ترقی بی جے پی ریاستوں میں کہیں نظر نہیں آئےگی۔

ریاست میں کسی آبپاشی پراجکٹ کو مرکز نے قومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا ۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماوں پر بے لگام زبان میں بات کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایک رہنما اقتدار کو چھین لینے کا اعلان کررہے ہیں اور چند کے سی آر پر تنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.