ETV Bharat / state

ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے مابین نعرے بازی - این چندرابابونائیڈو

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کے آج شمالی ساحلی آندھراپردیش کے دورہ کے پیش نظر وشاکھاپٹنم میں پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیاگیا۔

ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے مابین نعرے بازی

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 12:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:49 PM IST

دوسری طرف حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف نعرے بازی کی۔تلگودیشم کے لیڈران اپنے سربراہ سے ملاقات اور ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے ایرپورٹ پہنچے جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی اور کشیدگی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: مانو میں اردو سائنس کانگریس ۔ لیزر کے 60 برس پر خصوصی سیشن

اس موقع پردونوں گروپس نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے ان گروپس کو روک دیا اور ایرپورٹ کے احاطہ میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کو یقینی بنایا۔قبل ازیں تلگودیشم پارٹی نے وشاکھاپٹنم میں بڑی ریلی کی اجازت مانگی تھی تاکہ نائیڈو کا استقبال کیاجاسکے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.