اس مو قع پر انہوں نے یومِ آزادی کی تمام بھارتیوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آزادی کی آواز سب سے پہلے 1672 میں حضرت مولانا عبدالعزیز دہلوی ؒنے 150 سال قبل بلند کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی تا ریخ کے او راق ہندو تا نی مسلما نوں کی قر بیا نیوں سے بھرے ہو ئے ہیں۔حقا ئق سا منے رکھ کر اگر دیکھا جا ئے تو مسلمان وہ قوم ہے جس نے ہر مو ڑ پر ابنا ئے وطن کے سا تھ ہا تھ بڑھا تے ہو ئے ہندو ستان کے ٹمٹا تے چراغ کو رو شن کیا اورملک کو غلا می سے نجات دلائی۔طو فا نی مو جوں اور نفرت و تعصب کے ابلتے شرا روں کو ٹھنڈا کیا ہے اور بھارت کو حسین و جمیل بنا نے اور دنیا میں اس کا نام رو شن کر نے کیلئے اہم کر دار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین حضرت سرہندیؒ سے لے کر حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی تک تمام ہی اکابرین نے انگریزوں کے خلاف آواز اٹھائی، ایک ہندو مو رخ رام گپت نے لکھا ہے کہ 1857 ء میں 50 ہزار علماء کرام اور 5 لاکھ سے زائد مسلمان شہید ہو ئے، مسلمانوں نے بھی علماء کرام کے قیا دت میں جنگ آزا دی کا جھنڈا بلند کیاتھا،دنیا نے ایسا نظا رہ دیکھا کہ دہلی کی چا ندی چوک سے لے کر لا ہور تک ہر درخت پر علما ء اورمسلم عو م کی لاش لٹکی تھی،اور اگر کو ئی دا ڑھی وا لا نظر آتا تو اس کو بھی پھانسی دی جاتی ۔
انہوں نے کہا یہ ملک سیکولرملک ہے اور یہ انشاء اللہ سیکو لر ملک ہی رہے گا،ہما را ملک قو می یکجہتی، سالمیت،اخوت و بھائی چارگی، امن و امان گنگا جمنا تہذیب کی زندہ مثا ل رکھتا ہے۔ہما رے اکا برین علماء کرام نے اس ملک کو قو می یکجہتی،سا لمیت،اخوت و بھا ئی چا ر گی،امن و امان گنگا جمنا تہذیب کو با قی رکھنے کے لئے ہر طرح کی محنت و کو شش کی ہے انشا اللہ ہم بھی کر تے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:جمعیۃ العلماء ہند کا مشاورتی اجلاس
اس موقع پر جناب پیر منیر احمد جابر صدر یوتھ کانگریس عنبر پیٹ، جناب سید عبدالواحد کے علاوہ دفتر ریاستی جمعیت علماء کے اسٹاف، جناب محمد رمضان، عبد اللہ اکبر، محمد عرفان، محمد معز، مولانا نصیر الدین، مولانا انصار انور، انشاء فراز، احمد، غوث پاشاہ، ابرار ہاشر، عطاء اللہ، شیح امان، شیخ اسلم، سید ارشد، حافظ ہارون و دیگر احباب بھی مو جود تھے۔
یو این آئی