ETV Bharat / state

PM Modi Launches Projects in Telangana وزیراعظم نے تلنگانہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے بجلی اہم ہے اورتلنگانہ بجلی کی پیداوار میں خود مکتفی بن رہا ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔

وزیراعظم
وزیراعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 9:21 PM IST

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کیا۔ وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچے اور بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ انہوں نے این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا۔یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ مودی نے سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے بجلی اہم ہے اورتلنگانہ بجلی کی پیداوار میں خود مکتفی بن رہا ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان پروجیکٹس پر تلنگانہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ آج پداپلی میں این ٹی پی سی کے پراجکٹ کے پہلے یونٹ کا آغاز کیاگیا ہے۔ جلد ہی دوسرایونٹ بھی شروع ہوگا جس سے اس کی گنجائش 4000میگااواٹ ہوجائے گی۔این ٹی پی سی کے پلانٹس میں یہ سب سے عصری پلانٹ ہے۔اس سے بجلی کی پیداوار کا بڑاحصہ تلنگانہ کو ملے گا۔

مودی نے کہاکہ انہوں نے2016میں اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔یہی حکومت کا ورک کلچر ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دھرم آباد۔منوہرآبادمجبوب نگر کرنول ریلوے اسٹیشن کے الکٹریشفیشن کو قوم کے نام سے کرنے سے تلنگانہ کیلئے کنکٹویٹی بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام ٹرینوں کے الکٹریفکنش کا کام کیاجائے گا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کے میڈیکل کالجس میں ایمس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔تلنگانہ کے بی بی نگر میں ایمس کا کام چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایمس میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آیوشمان بھارت سے تلنگانہ میں 70ہزارسے زائد افراد کو پانچ لاکھ روپئے تک علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور تقریبا 80فیصد رعایت پر دوائیں فراہم کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے گاؤں میں سب کیلئے بیت الخلا کی سہولیات پر دی مبارکباد

تلنگانہ میں پانچ ہزارویلنس سنٹرس کام کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے دور میں تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر آکسیجن پلانٹس قائم کئے گئے تھے۔قبل ازیں مودی نے این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا۔یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ مودی نے سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.