حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں داماد کو قتل کرکے سیپٹک ٹینک میں پھینک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنگاوں ضلع کے دیوروپولا منڈل کے کاماریڈی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے سائیلو اور لکشمی جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں۔ دوسری بیٹی شیلجا کی شادی سائیلو نے اپنی بہن کے بیٹے45سالہ ناگاراجوسے کی۔ان کی 20 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ناگاراجو کو اس نے گھر داماد بنایا تھا۔
ناگاراجوکے چار بچے ہیں، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ناگاراجو شراب نوشی کا عادی تھا اور اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا، اس لیے اس کے خلاف کئی بار دیوروپولا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پیر کو رات 10 بجے ناگاراجو حالت نشہ میں گھر آیا اور بیوی سے جھگڑاکیا۔ بعد ازاں بیوی نے سمجھا بجھا کر اس کے لئے کھانا نکالا تاہم ناگاراجو نے بیوی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اس نے اس کی انگلی کو زور سے کاٹ لیا۔ جس سے خون بہہ رہا تھا۔
مزید پڑھیں:Thugs Robbed in Budgam بڈگام میں ٹھگوں نے خاتون کو لوٹ لیا، رقم لے کر فرار
شیلجا نے شوہر کی حرکت سے گھر میں موجود باپ کو واقف کروا یا۔جس پر سائیلو نے برہمی میں داماد ناگاراجو کے گال پر طمانچہ رسید کیا۔ سائیلو نے اپنے گلے میں موجود رومال سے داماد کا گلا گھونٹ دیا جس کی وجہ سے ناگاراجو کی موت واقع ہو گئی۔ گھبراہٹ میں انہوں نے اسے سیپٹک ٹینک میں دفن کر دیا۔